صنعت اور کامرس کی تنظیم ایسوچیم نے پیر سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے عین قبل حکومت اور کانگریس سمیت تمام سیاسی پارٹیوں سے سیشن کے ابتدائی چند دنوں کے اندر ہی راجیہ سبھا میں اشیاء اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) بل منظور کرانے کی اپیل کی ہے۔
ایسوچیم نے جاری بیان میں کہا، ’ایسی صورت میں
جب صارفین قیمت انڈیکس (سی پی آئی) اور تھوک قیمت انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) دونوں پر مہنگائی کے وسیع اقتصادی بحران پیدا ہو رہے ہیں اور عالمی جیو-سیاسی مشکلات کے ساتھ صنعتی ترقی میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے، جی ایس ٹی ایکٹ ان منفی رجحانات کا حل ہو سکتا ہے‘۔
ایسوچیم نے کہا کہ راجیہ سبھا میں اس کا منظور ہونا ہی اہم چیلنج ہے